Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی سرمایہ کاری کے بعد سمٹ بینک کا نام اب بینک مکرمہ

سٹیٹ بینک نے سمٹ بینک کا نام تبدیل کر کے بینک مکرمہ لمیٹڈ (BML) رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
سمٹ بینک لمیٹڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جس کا اطلاق دیگر ریگولیٹری  اور کارپوریٹ منظوریوں کے بعد ہو گا۔
نام کی  تبدیلی متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کار ناصر عبداللہ حسین لوتاہ کی طرف سے حال ہی میں سمٹ بینک کے اکثریتی حصص کے حصول کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ 
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ناصرعبداللہ حسین لوتاہ کا عزم بینک مکرمہ لمیٹڈ کو ایک سرکردہ اسلامی بینک بنانا ہے جو اسلامی اصولوں کے عین مطابق مالیاتی خدمات اورجدید مصنوعات فراہم کرے گا۔ سمٹ بینک لمیٹڈ کے نام کی بینک مکرمہ لمیٹڈ میں تبدیلی اسلامی مالیاتی اصولوں کو اپنانے اور اپنے معزز صارفین کوجدید اور اخلاقی معیار کے مطابق مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے بینک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘
’بینک مکرمہ لمیٹڈ ایک مکمل اسلامی بینک بننے کے لیے جامع منصوبے کی تیاری پر عمل پیراہے۔ اس تناظر میں بینک کے آپریشنز کا مکمل جائزہ، شرعی اصولوں پر مبنی مالیاتی حل متعارف کرانا اور اسلامی بینکاری کے طریقوں پرعمل کرنا شامل ہوگا۔ بینک مکرمہ لمیٹڈ تبدیلی کے اس مرحلے میں اپنے صارفین کی خدمت اور بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘
 

شیئر: