Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم پروڈکشن نیا مانگا ویڈیو گیم لانچ کرے گی

باصلاحیت سعودی نوجوانوں نے گیم کےمختلف پہلوؤں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض کی مانگا پروڈکشنز نے اعلان کیا ہے کہ اس کی نئی ویڈیو گیم "UFO روبوٹ گرینڈائزر: دی فیسٹ آف دی والوز" 14 نومبر کو لانچ کی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق محمد بن سلمان مسک فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے سعودی فلم پروڈکشن نے اس گیم کی تیاری میں فرانسیسی ویڈیو گیم فرم مائیکروڈز کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
اس گیم کے واقعات مشہور اینیمی سیریز گرینڈائزر سے ماخوذ ہیں جو جاپانی مانگا آرٹسٹ گو ناگائی کے تخلیق کردہ دیوہیکل روبوٹ کردار پر مبنی ہے۔
یہ گیم کمپیوٹر کے علاوہ پلے سٹیشن 4 اور 5 کے ساتھ ساتھ ایکس باکس سیریز اور ایکس باکس ون پر دستیاب ہو گی۔
مانگا پروڈکشنز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور بزنس ڈویلپمنٹ عبدالعزیز النغموش نے بتایا ہے کہ ہم عرب دنیا اور شمالی افریقہ میں شائقین اور کھلاڑیوں کو مطمئن کرنے اور ان کو تقویت دینے کے لیے یہ گیم مارکیٹ میں لاناچاہتے ہیں۔
یہ گیم دو ایڈیشن میں دستیاب ہوگا، ڈیلکس ورژن میں مکمل گیم، ایک کیچین، ایک دو تصویری پوسٹر، ایک خصوصی سٹیل بک اور 30 ​X 42 سینٹی میٹر کا پوسٹر ہوگا۔
کلکٹر ایڈیشن میں 12 سے زائد اشیاء شامل ہوں گی جن میں کلکٹر باکس ،آرٹ بک، گرینڈائزر روب، ایک اضافی مشن، چار آرٹ پرنٹس اور خصوصی 25 سینٹی میٹر  کا گرینڈائزر فگر اور  گولڈن ٹکٹ شامل ہے۔

ہمارا بنیادی مقصد سعودی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانا اور مہارت دلانا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

مانگا پروڈکشنز نے مائیکروڈز کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے علاقے  کے لیے گیم کی اشاعت اور تقسیم کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
گرینڈائزر اینیمی سیریز 1970 کی دہائی کے اواخر میں جاپانی اینیمیشن کی پہلی کامیاب ریلیز میں سے ایک تھی جو 74 اقساط پر مشتمل تھی جو عرب دنیا، فرانس اور اٹلی کے صارفین کے لیے بہت مقبول تھی۔

جاپانی مانگا آرٹسٹ گو ناگائی کے تخلیق کردہ دیوہیکل روبوٹ کردار پر مبنی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

مانگا پروڈکشن کے سی ای او ڈاکٹر عصام بخاری نے بتایا ہے کہ  ہم عالمی کمپنی Microids کے ساتھ مل کر 'UFO Robot Grendizer: The Feast of the Wolves' کے آئندہ لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مانگا پروڈکشن میں ہمارا بنیادی مقصد سعودی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانا اور انہیں سعودی عرب میں تخلیقی اور تفریحی منظر نامے کو بلند کرنے کے لیے درکار مہارت فراہم کرنا ہے۔
ہمارے باصلاحیت سعودی نوجوانوں نے اس گیم کی لوکلائزیشن، تقسیم، اشاعت اور مارکیٹنگ جیسے مختلف پہلوؤں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شیئر: