Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی موسیقاروں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ’موجہ‘ پروگرام

پروگرام کا مقصد سو افراد کی تربیت کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی میوزک اتھارٹی نے سعودی موسیقاروں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ’موجہ‘ پروگرام متعارف کرایا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق موجہ پروگرام موسیقی اور آرٹ میں گریجویشن کرنے والوں کے لیے ورکشاپس کا اہتمام کررہا ہے۔ اس کے لیے ٹرینرز اور میوزک کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ 
اس پروگرام کا مقصد گلوکاری اور میوزک میں منفرد صلاحیت کے حامل سو افراد کی تربیت کرنا ہے۔

موجہ پروگرام ’ھذا وقتک‘ (یہ آپ کا وقت ہے) سلوگن کے ساتھ شروع کیا  گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

موجہ پروگرام  ’ھذا وقتک‘ (یہ آپ کا وقت ہے) سلوگن کے ساتھ اسے شروع کیا ہے۔ 
’انغامی پورٹل کے تعاون سے میوزک اور گلوکاری میں خداداد صلاحیت کے حامل سعودی نوجوانوں کی استعداد کو چمکایا جائے گا۔ 
میوزک اتھارٹی کے چیئرمین پال پیسفکین نے کہا ہے کہ ’موجہ ایسا انشیٹو ہے جس سے ابھرتے ہوئے موسیقاروں کو اپنا فن دنیا کے سامنے پیش کرنے کے مواقع ملیں گے‘۔ 

شیئر: