Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان کا پہلا ہائیڈروجن ٹینکر جدہ بندرگاہ پہنچ گیا 

یہ دنیا میں سیال ہائیڈروجن منتقل کرنے والا پہلا بحری ٹینکر ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح نے جدہ اسلامی بندرگاہ پہنچنے والے جاپان  کے پہلے ہائیڈروجن ٹینکر کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ یہ دنیا میں سیال ہائیڈروجن منتقل کرنے والا پہلا بحری ٹینکر ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’سویسو فرنٹیئر‘ نامی ہائیڈروجن ٹینکر جاپان کی کاواساکی کمپنی کا ہے۔ 
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ہائیڈروجن بردار جہاز کی تیاری میں استعمال ہونے والی منفرد ٹیکنالوجی کا معائنہ کیا۔ 
سعودی عرب ہائیڈروجن کی پیداوار پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جو ماحول دوست توانائی کے وسائل میں سے ایک ہے۔ 
سعودی عرب ماحول دوست ہائیڈروجن کی پیداوار اور برآمد کے شعبے میں عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کررہا  ہے۔ 
یاد رہے کہ جاپان اور سعودی عرب نے جاپانی وزیراعظم کے حالیہ دورہ مملکت کے موقع پر ماحول دوست توانائی کے سلسلے میں تعاون کے لیے ’منار انشیٹو‘ متعارف کرایا تھا۔ 
جاپان کی کاواساکی کمپنی  نے فروری  2022 میں ’سویسو فرنٹیئر‘ ہائیڈروجن بردار جہاز تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
اس کے ذریعے پہلی بار دنیا کو ہائیڈروجن کی ترسیل ممکن ہوسکی۔ آسٹریلیا سے جاپان سیال ہائیڈروجن ’سویسو فرنٹیئر‘ کے ذریعے منتقل کی جارہی ہے۔ 

شیئر: