Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کما رسنگا کارا فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی ریٹائر

لندن...سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان، وکٹ کیپر اور مایہ ناز بیٹسمین کما رسنگا کارا نے کرکٹ کو مکمل طور خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ۔ کاونٹی سیزن کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔سنگا کارا ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں۔کمار سنگا کارا ان دنوں انگلینڈ میں کاﺅنٹی کرکٹ میں سرے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ حالیہ سیزن کے دوران وہ کاونٹی کرکٹ میں 20ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کی اوسط51.18ہے۔ سنگا کارا نے کہاکہ کرکٹ سے دور بھی ایک زندگی ہے۔اب اس پوری طرح لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت اور کاﺅنٹی سیزن کا اختتام میرے فرسٹ کلاس کیریئر کا خاتمہ بھی ہوگا۔اب 40سال کا ہونے والا ہوںیہ میرے لئے کوئی فیصلہ کرنے کا بہترین وقت ہے۔
 

 

شیئر: