Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں آج کا موسم کیسا رہے گا ؟

الاحسا گرمی سب سے زیادہ ہوگی جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری تک رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکزکا کہنا ہے کہ جمعہ 21 جولائی کو مملکت کے شہر الاحسا میں سب سے زیادہ گرمی رہے گی جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری تک ہوگا۔
عاجل نیوز کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری ابھا میں ریکارڈ کیا گیا۔ دمام میں پارہ 48 ڈگری جبکہ وادی الدواسر ، حفرالباطن اورالدھنا میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
مکہ مکرمہ اور ریاض ریجن میں پارہ 46 جبکہ بریدہ اوررفحا میں 45 ڈگری سیٹی گریڈ تک پہنچے گا۔
مدینہ منورہ ، ینبع اورالمجمعہ ریجن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری جبکہ عرعر اورسکاکا میں 43 ، جدہ ، تبوک اور طریف میں پارہ 40 ڈگری تک ہوگا۔
موسمیات کے قومی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مملکت کے مشرقی اوروسطی علاقوں میں گرمی کا زور رہے گا۔
مدینہ منورہ اورمکہ مکرمہ کے علاوہ ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار بھی چھایا رہے گا۔ جبکہ عسیر اورجازان ریجن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں گرد و غبار کا سلسلہ شام چھ بجے تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔ گرد و غبار کے باعث شاہراہوں پرسفر کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔   

شیئر: