Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں قدیم روایتی خنجر اور بندوقیں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

وزیٹرز کو قدیم اسلحہ کے بارے میں معلومات بھی مہیا کی جاتی ہیں ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں قدیم خنجر اور بندوقوں کی نمائش وزیٹرز کے لیے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ نمائش دیکھنے کےلیے مختلف شہروں سے لوگ آرہے ہیں۔ 
عاجل نیوز کے مطابق نمائش کے منتظم سعودی شہری فہد الشھری نمائش میں زمانہ قدیم میں استعمال ہونے والے روایتی اورعلاقائی خنجر، رائفلیں اور قدیم اسلحہ رکھا گیا ہے جو علاقے کی ثقافت کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ 
فہدالشھری نے کہا کہ’ نمائش میں آنے والوں کو قدیم اسلحہ کے بارے میں معلومات بھی مہیا کی جاتی ہیں‘۔
علاوہ ازیں ان پرانی اشیا کی حفاظت اوران کی موجودہ دور میں تزئین و آرائش کے حوالے سے بھی وزیٹرز کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ 
قدیم اسلحہ کو نئے انداز میں تیار کرنے کے ماہر فہد الشھری نے بتایا کہ ’ان کا کام پرانے اسلحہ کو نیا بنانا بھی ہے۔ پرانے اسلحہ کی اصل حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی اصلاح ومرمت بھی کی جاتی ہے‘۔ 

شیئر: