Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون جو پانچ دستکاریاں سیکھ کر تاریخی ورثے کا تحفظ کر رہی ہیں

سعودی خاتون کے نجی عجائب گھر میں 2 ہزار نوادر ہیں ( فوٹو: عاجل)
سعودی خاتون ’ام وحید‘ نے پانچ دستکاریاں سیکھ کر سعودی عرب کے تاریخی ورثے کے تحفظ میں کردار ادا کیا ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ام وحید نے کہا کہ ’انہیں بچپن سے دستکاری پسند تھی۔ پانچ اہم دستکاریاں آتی ہیں‘۔ 
ام وحید نے بتایا کہ ’وہ مختلف دستکاریوں میں سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہوئے ہے۔ ان میں نمایاں چمڑے کی صنعت ہے‘۔ 
سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ’ انہوں نے الدایر کمشنری کی تحصیل جبال الحشر میں نجی عجائب گھر قائم کیا ہے‘۔ 
ام وحید نے نے مزید کہا کہ ’ان کے نجی عجائب گھر میں 2 ہزار نوادر ہیں۔ ان میں دستی مصنوعات شامل ہیں۔ سیاح اسے پسند کررہے ہیں‘۔ 

شیئر: