Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجیش روشن کی 62ویں سالگرہ

ممبئی .... بالی وڈ کے مشہور موسیقار راجیش روشن جن کی آج 24مئی کو 62ویں سالگرہ ہے. اپنی موسیقی سے تقریباً 3 دہائیوں سے ناظرین کو مسحور کررہے ہیں۔ راجیش روشن کی پیدائش 24 مئی 1955 ءکو ممبئی میں ہوئی۔ ان کے والد روشن فلم انڈسٹری کے مشہور موسیقار تھے۔گھر میں فلمی ماحول ہونے کے باوجود ان کی موسیقی میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا موسیقار بننے سے بہتر ہے کہ10 سے 5بجے تک سرکاری نوکری کی جائے۔ اس سے ان کی گزربسر بہتر رہے گی۔ والد کی موت کے بعد ان کی ماں موسیقار فیاض احمد خان سے موسیقی کی تعلیم لینے لگیں۔ ماں کے ساتھ وہ بھی وہاں جایا کرتے تھے۔ دھیرے دھیرے ان کا رجحان بھی موسیقی کی جانب ہوگیا اور وہ بھی فیاض خان سے موسیقی کی تعلیم لینے لگے۔ 70 کے عشرے میں راجیش روشن موسیقار لکشمی کانت پیارے لال کے معاون کے طور پر کام کرنے لگے۔تقریباً 5سال تک کام کرنے کے بعد انہوں نے بطور موسیقار اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 ءمیں محمود کی فلم ’کنواراباپ‘ سے کیالیکن کمزور اسکرپٹ کی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ راجیش روشن کی قسمت کا ستارہ 1975 ءمیں ریلیز فلم ’جولی‘ سے چمکا۔ اس فلم میں ان کی موسیقی سے لبریز نغمے ”دل کیا کرے جب کسی کو کسی سے پیار ہوجائے، مائی ہارٹ از بیٹنگ، یہ راتیں نئی پرانی اور جولی آئی لو یو“ جیسے نغمے سامعین میں بہت مقبول رہے۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد بطور موسیقار وہ اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ فلم انڈسٹری میں تقریباً چار سال تک جدوجہد کرنے کے بعد راجیش روشن کو 1979 میں فلم مسٹر نٹور لال میں موسیقی دینے کا موقع ملا۔ اس فلم کا نغمہ ”پردیسیا یہ سچ ہے پیا“ کو کافی پسند کیا گیا۔ راجیش روشن کے ساتھ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے فلمی کیریئر کے لئے بھی یہ فلم بہت اہم ثابت ہوئی۔ اس فلم سے پہلے امیتابھ نے کوئی نغمہ نہیں گایا تھا۔ یہ راجیش روشن ہی تھے جنہوں نے امیتابھ کی گلوکاری پر بھروسہ کرتے ہوئے ان سے فلم میں ” میرے پاس آو¿ میرے دوستو، ایک قصہ سناﺅں“ نغمہ گانے کی پیشکش کی۔ یہ نغمہ شائقین کے درمیان آج بھی مشہور ہے۔ راجیش روشن سرفہرست موسیقار کے طور پر اب تک دو مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے جا چکے ہیں۔ 1975 ءمیں فلم جولی کے لئے اور سال 2000 ءمیں ریلیز فلم ”کہو نا پیار ہے“ کےلئے۔وہ اب تک 125 فلموں میں اپنی موسیقی کا جادو بکھیر چکے ہیں اوراب فلم سازی بھی کرنے جارہے ہیں۔
 

شیئر: