Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جاپان میں دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کا جائزہ

jجاپانی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر میں سعودی وزیر دفاع کا خیرمقدم کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع  شہزادہ خالد بن سلمان نے پیر کو ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹوکیو میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا خیرمقدم کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ 
 بعد ازاں سعودی عرب اور جاپان کے وزرائے دفاع نے ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے تعلقات کا جائزہ  لیا۔ عسکری و دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ( فوٹو: عرب نیوز)

ملاقات میں علاقائی و بین لاقوامی حالات  اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ 
دونوں وزرا دفاع نے باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر بھی بات چیت کی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹ کی ’پیر کو ٹوکیو میں جاپانی وزیر دفاع سے مل کرخوشی ہوئی۔ ہم نے اپنے دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ عسکری اور دفاعی تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا‘۔
ملاقات میں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطبق سعودی عرب اور جاپان کے وزرائے دفاع نے پیر کو ٹوکیو میں ملاقات کے دوران سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
جاپانی وزیر دفاع نے اپنے ملک کی دفاعی حکمت عملی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’جاپان اپنی سیکورٹی کو مزید تقویت دینے کے لیے  سعودی عرب کے ساتھ اپنے موجودہ روابط کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے‘۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے خطے کو متاثر کرنے والے موجودہ مسائل، سعودی اور مشرق وسطیٰ کی دفاعی پالیسیوں اور سعودی وزارت دفاع کی تبدیلی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کیے جانے والے اہم انیشیٹوز پر روشنی ڈالی۔

 وزرا نے دفاعی سامان اور ٹیکنالوجی کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)

دونوں وزرا نے دفاعی سازو سامان اور ٹیکنالوجی کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ ملٹری ٹو ملٹری مواصلات کے قریبی چینلز قائم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر سعودی آرمی کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی ، معاون وزیر دفاع ڈاکٹر خالد البیاری، جاپان میں متعین سعودی سفیر نایف الفھادی اور وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ھشام بن عبدالعزیز السیف بھی موجود تھے۔ 
جاپان کی جانب سے جوائنٹ چیف آف سٹاف، نائب وزیر دفاع لاجسٹک خدمات کی ایجنسی کے کمشنر، وزیر دفاع کے دفتر کے  ڈائریکٹر جنرل اور بین الاقوامی امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل شریک ہوئے۔ 

شیئر: