Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان عابدی3 ہفتے قبل برطانیہ پہنچا تھا

مانچسٹر.. مانچسٹر میں خود کش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی تصویر جاری کردی گئی۔22 سالہ لیبیائی نژاد برطانوی سلمان عابدی خود کش حملے سے3 ہفتے قبل لیبیا سے برطانیہ واپس آیا تھا۔برطانوی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایاسلمان عابدی چند سالوں سے لیبیا جا رہا تھا۔ برطانیہ واپسی سے قبل ممکنہ طور پر جنگ زدہ ملک شام بھی گیا اور وہاں تربیت حاصل کی۔برطانوی پولیس نے مانچسٹر سے مزید 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ برطا نوی وزیر داخلہ امبر رڈ نے کہا ہے کہ بہت ممکن ہے ما نچسٹر حملے کا مشتبہ بمبار سلمان تنہا کام نہیں کر رہا تھا۔

 

شیئر: