Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں ولی عہد اونٹ میلہ شروع

’میلے کا مقصد کھیلوں کے میدان میں سعودی عرب کو عالمی مرکز کے طور پر متعارف کرانا ہے‘ (فوٹو: سبق)
طائف میں ولی عہد اونٹ میلہ شروع ہوچکا ہے جو 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے میں 60 ہزار سے زیادہ اونٹوں کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے میں سعودی عرب کے علاوہ عمان، بحرین، امارات، قطر، کویت، اردن، سوڈان، مصر، فرانس، سویٹزرلینڈ اور امریکہ سے لوگ شریک ہوں گے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اس سے پہلے 5 مرتبہ اونٹ میلہ ہوچکا ہے جس نے عالمی شہرت حاصل کرلی ہے‘۔
’یہ میلہ عرب روایات اور تہذیب وثقافت کو اجاگر کرتا ہے جو وژن 2030 کی روح کے عین مطابق ہے‘۔
’میلے کا ایک مقصد کھیلوں کے میدان میں سعودی عرب کو عالمی مرکز کے طور پر متعارف کرانا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’میلے میں صرف دوڑ اور مسابقت ہی نہیں بلکہ دیگر مختلف سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں ‘۔
’علاوہ ازیں اونٹ مالکان ایک دوسرے سے متعارف ہوکر تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہیں‘۔

شیئر: