Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین انتظامیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر غسل کعبہ کی ویڈیو وائرل

’رسم کو دنیا بھر میں دکھانے کے لیے مختلف ممالک کے میڈیا نمائندگان کو بھی دعوت دی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر غسل کعبہ کی ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی گئی جس نے ابھی تک 30 ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ نے غسل کعبہ کی رسم کو سوشل میڈیا پر لائیو بھی دکھایا تھا۔
حرمین انتظامیہ کے تحت کام کرنے والی میڈیا کمیٹی کے سربراہ سلطان بن سعود المسعودی نے کہاہے کہ ’اس رسم کو دنیا بھر میں لائیو دکھانے کے لیے خصوصی کمیٹی نے کام کیا ہے‘۔
’میڈیا کمیٹی نے غسل کعبہ کی رسم کے متعلق تمام سمعی و بصری مواد مختلف ممالک کے وسائل اطلاعات کو بھی فراہم کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میڈیا ٹیم حرمین شریفین کا پیغام ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام، سنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک پر لائیو جاری کرتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’غسل کعبہ کی رسم کو دنیا بھر میں دکھانے کے لیے مختلف ممالک کے میڈیا نمائندگان کو بھی دعوت دی گئی ‘۔

شیئر: