Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کھانا ہی نہیں، پکانا بھی اچھا لگتا ہے‘ شہری نے ریٹائرمنٹ کے بعد تھائی ریستوران کھول لیا

ملازمت میں آخری تنخواہ 50 ہزار ریال تھی۔ (فوٹو المرصد)
سعودی شہری علی مبارک الشمری نے ریٹائرمنٹ کے بعد دارالحکومت ریاض میں تھائی ریستوران کھول لیا۔
العربیہ چینل سے گفتگو میں الشمری نے کہا کہ انہوں نے ملازمت کا آغاز 1260 ریال تنخواہ پر کیا تھا اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر پہنچ کر ریٹائر ہوئے۔
الشمری نے بتایا کہ ’انہوں نے ثانوی سکول کا سرٹیفکیٹ پہلی پوزیشن کے ساتھ  حاصل کیا تھا۔ پھر امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ ایک کمپنی میں ملازمت کی۔ اس کے بعد کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملازمت مل گئی۔ صبح کے وقت یونیورسٹی جاتا تھا اور ظہر بعد ڈیوٹی دیتا تھا۔ تعلیم مکمل کرتے ہوئے مختلف عہدوں پر ترقی کرتا گیا۔ ریاض کی ایک کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تک بن گیا‘۔
الشمری نے کہا کہ ’پہلی تنخواہ 1260 ریال ملی تھی اور آخری تنخواہ 50 ہزار ریال تھی‘۔
الشمری نے بتایا کہ ’انہیں تھائی پکوان پسند ہیں۔ کھانا ہی نہیں پکانا بھی اچھا لگتا ہے۔ اسی شوق نے انہیں ریاض میں تھائی ریستوران کھولنے پر آمادہ کیا۔ میرے بیٹے ریستوران میں میرے ساتھ کام کرتے ہیں اور انجینیئرنگ اور میڈیسن کے سٹوڈنٹ بھی ہیں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: