Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اتنے خوبصورت لباس‘، جنوبی کوریا میں سعودی ملبوسات کے چرچے

سکاؤٹس کیمپ میں 158 ممالک سے آئے ہوئے نوجوان شریک تھے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
جنوبی کوریا میں منعقدہ 25 ویں انٹرنیشنل سکاؤٹ کیمپ میں سعودی ملبوسات کے چرچے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سکاؤٹ کیمپ کا اہتمام سعودی سکاؤٹ سوسائٹی نے کیا تھا جس میں 158 ممالک کے  43 ہزار سے زیادہ  نوجوان شریک تھے۔ اس کا سلوگن ’اپنا خواب لکھو‘ ہے۔ 
سعودی سوسائٹی نے سکاؤٹ کیمپ میں عوامی طرز کا خیمہ نصب کیا جس میں سعودی عرب کے ملبوسات پہن کر شرکت کی گئی۔

کیمپ میں موجود افراد نے ملبوسات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

سعودی عرب کے زرق برق ملبوسات دنیا بھر کے سکاؤٹس نے پسند کیے اور انہیں پہن کر یادگاری تصاویر بنوائیں۔ 
اس موقع پر مردانہ و زنانہ ملبوسات کے بارے میں معلومات لی گئیں اور پوچھا گیا کہ کونسا لباس کس موقع پر اور کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟  
کیمپ میں سعودی عرب کے تمام علاقوں کے روایتی ملبوسات پیش کیے گئے تھے۔ 
 ایک یورپی لڑکی نے سعودی سوسائٹی سے ایک لباس تحفے کے طور پر دینے کی خواہش ظاہر کی۔

کیمپ میں شریک نوجوانوں نے سعودی لباس پہن کر تصاویر بنوائیں۔ (فوٹو العربیہ)

یورپی لڑکی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اتنا خوبصورت لباس کبھی نہیں دیکھا اور میں منفرد خوبصورت لباس پر ریسرچ کر رہی ہوں۔ اس کے ڈیزائن سے استفادہ کروں گی۔‘
سکاؤٹ کیمپ میں شریک نوجوانوں نے سعودی لباس زیب تن کرنے کا اہتمام کیا۔ ان میں شماغ، ثوب، مرودن اور عقال پہن کر تصاویر بھی بنواتے رہے جبکہ بعض نے ویڈیوز بھی بنوائیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: