Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن کے علاقے تنومہ میں اچانک تیز ہوائیں، سبب کیا ہے؟

گرج چمک والے بادلوں سے تیز ہوائیں چلیں جس سے تباہی ہوئی (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی عسیر ریجن کی تنومہ کمشنری میں اچانک تیز ہوائیں چلنے لگیں جس سے درخت اکھڑ گئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوفانی ہواؤں سے درخت اکھڑ رہے ہیں اور سائن بورڈز گر رہے ہیں۔ مختلف اشیا ہوا میں اڑتی نظر آرہی ہیں۔ 
علاقے میں موجود سیاح اور مقامی افراد تفریحی مقامات سے تیزی سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے ویڈیو میں نظر آنے والی آندھی کے حوالے سے کہا کہ  تنومہ اور اس کے مضافات میں تیز ہوائیں چلنے کی وجہ گرج چمک کے بادل ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ گرج چمک والے بادلوں سے تیز ہوائیں چلیں جس سے تباہی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا  جب بھی گرج چمک کے بادل آتے ہیں یا شدید گرج چمک ہوتی ہے تو اس سے تیز ہوائیں نیچے کی جانب چلتی ہیں۔ 

شیئر: