Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان میں آگ سے متاثرہ عمارت کے رہائشی محفوظ مقام پر منتقل

عجمان کی پندرہ منزلہ عمارت میں جمعے کو آگ لگ گئی تھی (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں عجمان کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پولیس کے تعاون سے آگ سے متاثرہ عمارت کے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق عجمان میں شیخ خلیفہ بن زاید سٹریٹ پر واقع النعیمیہ تھری زون کی پندرہ منزلہ عمارت میں جمعے کو آگ لگ گئی تھی۔
آتشزدگی کے واقعہ میں کسی شخص کے جھلسنے یا متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ 
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی قائم مقام ڈائریکٹر جنرل رشا خلف نے بتایا کہ ’رہائشیوں کو متاثرہ عمارت سے منتقل کرنے کے لیے چار بسیں استعمال ہوئیں‘۔
’چالیس متاثرین کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی معاشرے کی خدمت  کے لیے چوبیس گھنٹے مستعد ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ جمعے کو عجمان میں شیخ خلیفہ بن زاید سٹریٹ پر النعیمہ تھری کے علاقے میں ایک 15 منزلہ رہائشی عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل پولیس آپریشنز بریگیڈیئر جنرل عبداللہ سیف المطروشی کا کہنا تھا کہ ’رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا۔‘
’رہائشیوں کا تحفظ یقینی بنانے ہوئے انخلا کی کارروائی تیزی سے مکمل کی گئی۔‘
بیان کے مطابق ’آتشزدگی سے 16 اپارٹمنٹس جل گئے جبکہ 13 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔‘

شیئر: