Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے منگل سے سنیچر تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

محکمہ شہری دفاع نے بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پھر کہا ہے کہ’ مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے اورعکاظ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ منگل سے سنیچر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
’تمام لوگ بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ وادیوں اور تالابوں، جھیلوں اور سیلاب والی جگہوں سے دور رہا جائے۔ بارش سے جمع ہونے والے پانی میں تیراکی نہ کریں۔ سلامتی کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’مختلف ذرائع ابلاغ سے احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا جاتا رہے گا، جس کی تمام لوگ پابندی کریں‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے موسلادھار تک بارش کا امکان ہے۔ سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے‘۔ 
’ طائف، میسان، اضم، العرضیات، الکامل کے علاوہ عسیر، باحہ اور جازان ریجنوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی‘۔ 
بیان کے مطابق ’مدینہ منورہ، تبوک، نجران اور حائل ریجنوں میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے۔ ریاض ریجن میں بوندا باندی ہوگی۔ تیز ہوائیں چلیں گی‘۔
’حوطہ بنی تمیم، الافلاج، السلیل ، الخرج الحریق، القویعیہ اور الرین کمشنریوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ مکہ مکرمہ ریجن میں الجموم، بحرہ، القنفذہ، اللیث، المویہ، الخرمہ اوررنیہ  بھی گرد آلود تیز ہواؤں اور بارش کی زد میں ہوں گے۔ مشرقی ریجن بھی غیر مستحکم موسم سے متاثر ہوگا‘۔ 

شیئر: