Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا سکیورٹی پٹرول کے دوران امارات کا دورہ

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔
جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پی این ایس سیف کے دبئی بندرگاہ پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے استقبال کیا۔
بیان کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نےمیزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس سیف پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
دورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کی افواج نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی این ایس سیف کے اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

شیئر: