Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ ماہ میں سعودی ریلوے سے 44 لاکھ افراد نے سفر کیا 

گزشتہ برس کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ہوا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے کمپنی (سار) نے سال رواں 2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران آپریشنل سروس کے اہم اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سار کمپنی کا کہنا ہے کہ’ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی ریلوے سے تقریبا 22 لاکھ افراد نے سفر کیا‘۔
2023 میں چھ ماہ کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد 44 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ 2022 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد میں 84 فیصد اضافہ ہوا۔ 
سار کمپنی کا کہنا ہے کہ ’2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران الشرق ٹرین، الشمال ٹرین اور حرمین ایکسپریس ٹرین نے 16404 راونڈ لگائے‘۔ 
گزشتہ برس کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔ 
سار کا کہنا ہے کہ’ سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 12 ملین ٹن سے زیادہ معدنیات اور سامان مال گاڑیوں سے منتقل کیا گیا‘۔
’2022 کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلے میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ سامان سڑک کے راستے منتقل کیا جاتا تو ٹرکوں کو 9 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ راونڈ لگانے پڑتے‘۔ 

شیئر: