Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی کپمینوں کو ’قوی‘ پورٹل پر ٹریننگ ڈیٹا ظاہر کرنا ہوگا

سعودی وزیر برائے افرادی قوت نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر برائے افرادی قوتی اور سماجی ترقی انجینیئر احمد الراجحی نے سنیچر کو ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں پچاس سے زائد ملازمین والی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سالانہ ٹریننگ ڈیٹا کو ’قوی‘ پورٹل پر ظاہر کریں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  وزارت نے بیان میں کہا کہ’ اس نئے ضابطے کا مقصد نجی شعبے کی کمپنیوں میں افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بڑھانا ، ترقی اور گروتھ کے مواقع کو فروغ دینا ہے‘۔
’اس کا مقصد کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ، مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ٹریننگ کے لیے قومی پروگرام کی سپورٹ کرنا ہے‘۔
ہر سال کے اختتام تک اہل کمپنیوں کو تربیتی ڈیٹا ظاہر کرنا چاہیے۔ بشمول گھنٹے اور ٹرینی کی تعداد، تربیتی منصوبے، سرگرمی کی رپوٹیں، ٹرینی نمبر اور آئندہ سال کے لیے بجٹ مختص کرنا شامل ہیں۔

شیئر: