Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر: لیہہ میں ٹریفک حادثے میں 9 انڈین فوجی ہلاک

انڈین فوج کا ٹرک پھسل کر کھائی میں گر گیا جس کے باعث جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت آٹھ سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ (فوٹو: ہندوستان ٹائمز)
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر لیہہ میں ٹریفک حادثے میں 9 انڈین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق سنیچر کے روز شام پانچ بجے لداخ کے علاقے کیاری کے قریب انڈین فوج کا ٹرک پھسل کر کھائی میں گر گیا جس کے باعث ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت آٹھ سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں نائب صوبیدار رمیش لال، حوالدار مہندرا سنگھ، حوالدار وجے کمار، نائیک این چندرا شیکھر، گنر من موہن سنگھ، گنر انکت، گنر ترندیپ سنگھ اور گنر بھوئٹے ویبھوو شامل ہیں۔
دریں اثنا انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کر اظہار کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ ’لیہہ کے قریب ہونے والے حادثے پر دکھ ہے جس میں ہم نے انڈین فوج کے اہلکار گنوا دیے ہیں۔ قوم کے لیے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مثاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ جو زخمی ہیں وہ جلد صحتیاب ہو جائیں۔‘

شیئر: