Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ایئرلائن کے خسارے میں کمی، مسافروں کی تعداد بڑھ گئی

الکویتیہ نے 25.5 ہزار پروازیں چلائیں، پانچ فیصد تعداد بڑھائی گئی ( فوٹو: الاقتصادیہ)
کویت کی قومی ایئرلائن ’الکویتیہ‘ کے چیئرمین علی الدخان نے کہا ہے کہ ’کمپنی نے خسارے کو پچاس فیصد کم کیا ہے‘۔
2022 کے دوران خسارہ 55 ملین دینار (178.4 ملین ڈالر) جبکہ اس سے قبل 107 ملین دینار (347.1 ملین ڈالر) تھا جو پچاس فیصد تک کم ہوگیا۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق علی الدخان نے کہا کہ ’الکویتیہ نے 2022 کے دوران اچھے نتائج حاصل کیے۔ مسافروں سے 289.1 ملین دینار (937.9 ملین ڈالر) کی آمدنی ہوئی جو گیارہ فیصد زیادہ ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ الکویتیہ کے مسافروں کی تعداد 3.5 ملین تک پہنچ گئی، اس میں فیصد کا اضافہ ہوا ہے‘۔
’الکویتیہ نے 25.5 ہزار پروازیں چلائیں۔ پہلے کے مقابلے میں پانچ فیصد پروازوں کی تعداد بڑھائی گئی جبکہ پروازوں پر نشستوں کی مصروفیت کی شرح 69.7 فیصد تک پہنچ گئی جس میں دو فیصد اضافہ ہوا‘۔ 
’الکویتیہ‘ کے چیئرمین نے بتایا کہ’ ایئر لائن نے جولائی 2023 کے دوران پہلی مرتبہ مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کیا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’سال رواں کے جنوری سے جولائی تک الکویتیہ کو 191 ملین دینار (619.6 ملین ڈالر) کی آمدنی ہوئی جبکہ 2022 میں اتنی مدت کے دوران 148.3 ملین دینار(481.1 ملین ڈالر) کی آمدنی ہوئی تھی، اس میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔ 

شیئر: