Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخ مزید کم ہوں گے، خریداری بڑھ گئی

سونے کے نرخ 2.25 سے 2.75 درہم تک کم ہوئے ہیں ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخوں میں کمی پرسونے کے بسکٹ اور زیورات کی خریداری بڑھ گئی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں کے دوران مختلف قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت میں 11.75 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 
رواں ہفتے کے آخر میں سونے کے نرخ 2.25 سے  2.75 درہم تک کم ہوئے۔ 
دبئی میں ایک شو روم کے سیلز مینجر نے کہا کہ ’آئندہ کئی ہفتے تک سونے کی قیمت کم ہوتی رہے گی۔ اس کا فائدہ شورومز کے مالکان کو ہوگا‘۔
’توقع ہے سونے کے نرخوں میں مسلسل کمی زیورات میں دلچسپی رکھنے والوں کو خریداری پر آمادہ کرے گی‘۔ 
سیلز مینجر کا کہنا ہے’ 18 اور21 قیراط کے سونے کے زیورات کی طلب زیادہ ہے جبکہ سونےکے 30 اور 50 گرام والے بسکٹس سب سے زیادہ خریدے جارہے ہیں‘۔ 
علاوہ ازیں دبئی میں سونے اور زیورات کے گروپ نے کہا کہ ’دبئی سمر سرپرائز‘ نے زیورات کی خریداری میں پچیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
زیورات کے گروپ کا کہنا ہے کہ ’موجودہ موسم گرما میں زیورات کا کاروبار کووڈ 19 سے پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے‘۔
’سال رواں 2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران گزشتہ برس کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلے میں زیورات کے سودوں میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا‘۔ 
گروپ کے چیئرمین وحید عبداللہ  نے بتایا کہ ’مارکیٹ گراف کے مطابق دبئی سمر سرپرائز کا مقامی مارکیٹوں میں سونے کے سودوں پر خوشگوار اثر پڑا ، 25 فیصد زیادہ سیل ہوئی‘۔ 

شیئر: