Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں گرد وغبار کا طوفان، حد نگاہ محدود ہوگئی

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پیر کی شام گردو غبار کے طوفان سے حد نگاہ محدود ہوگئی۔ شہری زندگی متاثر رہی۔
الاخباریہ کے مطابق گردو غبار کی وجہ سے چند فٹ دور دیکھنا مشکل ہو گیا تھا۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔  دن کے وقت ڈرائیوروں نے لائٹس روشن کیے رکھیں۔ 
یاد رہے کہ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شہریوں کو بار ہا کہا گیا ہے کہ وہ افراد جنہیں سانس کی تکلیف ہے وہ گردو غبار کے دوران انتہائی اشد ضرورت کے بغیر گھروں سے نہ نکلیں۔
گھروں سے باہر جانے کی صورت میں طبی ماسک کا استعمال ضرور کریں تاکہ گردو غبار سے کسی قدر محفوظ رہا جاسکے۔
گھروں کی کھڑکیوں کو مکمل طور پر بند رکھیں تاکہ گردو غبار سے بیمار افراد متاثر نہ ہوں۔

شیئر: