Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہوٹل انڈسٹری میں چھ لاکھ 94 ہزار ملازمین، گیارہ فیصد خواتین

اس شعبے میں غیرملکی خواتین کی تعداد پانچ ہزار793 ہے ( فوٹو: الاقتصادیہ) 
سعودی عرب میں ہوٹلوں، فرنشڈ اپارٹمنٹس اور ریستورانوں میں کام کرنے والوں کی تعداد چھ لاکھ 94 ہزار تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 11 فیصد خواتین ہیں۔ 
 الاقتصادیہ  نے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے آخر میں ہوٹلوں، فرنشڈ اپارٹمنٹس اور ریستورانوں میں کام کرنے والوں کی تعداد چھ لاکھ 94 ہزار 200  ہزار ریکارڈ کی گئی۔ 
 ان میں سے پانچ لاکھ 43 ہزارغیرملکی جبکہ تقریبا ایک لاکھ 91 ہزار سعودی ہیں۔ ہوٹلنگ کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد 78 ہزار سے زیادہ ہے یہ کل کارکنان کا 11.3 فیصد ہیں۔
ان میں 92.6 فیصد سعودی ہیں ان کی تعداد 72 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ غیرملکی خواتین کی تعداد پانچ ہزار793 ہے۔ 
اعداد وشمار کے مطابق مرد ملازمین کی تعدادد چھ لاکھ 16 ہزار ہے ان میں سے  پانچ لاکھ 37 ہزارغیرملکی اور 78 ہزار سے زیادہ سعودی ہیں۔ 

شیئر: