Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کہاں نشر ہو گا؟

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ کوئی بھی ون ڈے میچ 2019 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کھیلا گیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنتوتا میں کھیلا جائے گا۔
اگر پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک کھیلے گئے ون ڈے میچوں کی بات کی جائے تو اب تک دونوں ٹیمیں ون ڈے فارمیٹ میں چار مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں چاروں مرتبہ پاکستان نے ہی جیت حاصل کی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ کوئی بھی ون ڈے میچ 2019 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے افغانستان کو تین وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیل رہی ہیں۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ افغان ٹیم کی کمان حشمت اللہ شہیدی کے پاس ہوگی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کہاں پر دیکھا جا سکتا ہے؟
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا جسے شائقین ٹی وی پر پی ٹی وی سپورٹس، اے سپورٹس ایچ ڈی جبکہ ٹیپ میڈ ایپ پر لائیو سٹریم کر کے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

شیئر: