Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹکر کے بعد کار سوار کو پل سے پھینک دیا

 
کلیان .... سڑک پر ایک حادثے کے بعد 2موٹر سائیکل سواروںنے 53سالہ شخص کو پل سے نیچے دھکا دیدیا۔ جس کے نتیجے میں وہ چل بسا۔ناسک ضلع کا رہائشی اسد سید جو ایک تعمیراتی کمپنی کا مینجر تھا اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ کی تقریب میں گیا تھا۔ واپس آتے ہوئے انکی کار ایک گاڑی سے ٹکرا گئی۔ گاڑی اسد کا دوست پاون پاٹل چلا رہا تھا۔موٹر سائیکل سوار اس سے جھگڑنے لگا اس کار سے اتر کر باہر آیا اور اس نے معذرت بھی کی۔ موٹر سائیکل سواروں نے اسے گالیاں دیں اور اسے 10 فٹ بلند پل سے نیچے پھینک دیا۔ متوفی کے دوست بھی گاڑی سے اتر آئے اور ملزموںکو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

شیئر: