Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکردو سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی پہلی براہ راست پرواز روانہ

سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح دسمبر 2021 میں ہوا تھا (فائل فوٹو: پی آئی اے)
پاکستان کے شمالی شہر سکردو سے پی آئی اے کی پہلی براہ راست بین الاقوامی پرواز 160 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہو گئی۔
عرب نیوز کے مطابق 14 اگست کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پہلی براہ راست بین الاقوامی پرواز دبئی سے سکردو ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
دونوں شہروں کے درمیان براہ راست بین الاقوامی پروازوں سے گلگت بلتستان تک غیر ملکیوں کی رسائی آسان ہو گی۔
سکردو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح دسمبر 2021 میں ہوا تھا۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 211 سکردو ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئی ہے۔‘
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے عملے نے مسافروں کی امیگریشن کی۔
انہوں نے کہا کہ مسافر انتظامات سے مطمئن تھے۔
سکردو ایک خوب صورت وادی ہے جو سطح سمندر سے سات ہزار فٹ بلندی پر ہے۔ ہزاروں سیاح ہر سال وادی کا رخ کرتے ہیں۔

شیئر: