Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی خاتون فیشن سٹار ٹریفک حادثے میں دو افراد کی ہلاکت پر زیر حراست

ہلاک اور زخمی ہونے والے کویتی شہری بتائے جاتے ہیں (فائل فوٹو: اخبار 24)
کویت کی معروف خاتون فیشن سٹار کو ٹریفک حادثے میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔ 
کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی فیشن سٹار خاتون کی گاڑی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کے دوران ایک گاڑی سے ٹکرا گئی پر چار افراد سوار تھے۔ دو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ 
ہلاک اور زخمی ہونے والے کویتی شہری بتائے جاتے ہیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ریڈ سگنل توڑے سے پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ہولیس موقع پر پہنچی تو کار ڈرائیور اور اس کا ایک ساتھی موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کا کہنا ہے ’خاتون فیشن سٹار کو حراست میں لے لیا گیا۔ قتل خطا اور انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ اور ریڈ سگنل توڑنے کا الزام لگایا گیا ہے‘۔
ٹوئٹر (ایکس) پلیٹ فارم پر صارفین نے اپنے ردعمل میں کویتی فیشن سٹار پر تنقید کی ہے۔ 
ایم بی سی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کویتی وکیل فوازالخطیب کا کہنا تھا کہ’ کویتی قانون میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ جرم ہے۔  کویتی قوانین و ضوابط کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں ڈرائیونگ کے دوران حادثے سے موت کو قتل خطا کا جرم مانا جاتا ہے۔ اس پر انتہائی سزا تین برس تک قید ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ اگر ایک سے زیادہ الزامات ہوں تو ایسی صورت میں کویتی عدالتیں سخت سزا دینے کی روایت قائم کیے ہوئے ہیں۔ ایک اور رجحان عدالتی حلقوں میں یہ بھی پایا جاتا ہے کہ ہر الزام پر الگ سزا  دی جائے بشرطیکہ الزمات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے نہ ہوں‘۔ 
کویتی وکیل کا کہنا تھا کہ ’اس حادثے میں تمام  الزامات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں‘۔
 متعلقہ حکام نے الزام لگایا کہ ’خاتون فیشن سٹار غیر طبعی حالت میں ڈرائیونگ کررہی تھیں۔ حادثے میں ہلاکتوں کے الزام کو قتل خطا کے دائرے میں رکھا گیا ہے جبکہ ریڈ سگنل توڑنے کا بھی الزام ہے‘۔ 

شیئر: