Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کی تیاریوں سے متعلق تقریب

ماہ قرآن میں کثریت سے تلاو ت کا اہتمام کریں، فیوض و برکات سے مستفیض ہو ں، مولانا عبدالرحیم بانعیم
جدہ ( امین انصاری ) "رمضان کی تیاریاں کس طرح کریں " کے عنوان سے مدرسہ عبداللہ بن عمرمیں منعقدہ تقریب سے مولانا عبدالرحیم بانعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم رمضان کریم میں فیوض و برکات سے زیادہ سے زیادہ مستفیض ہو ں کیونکہ یہ مہینہ اپنے دامن میں تین دہے لیکر آتا ہے ۔ اس ماہ مبارک کو اپنے لئے نعمت سمجھ کر ہم اپنے اعمال کو درست کرلیں اور اپنے رب کو راضی کرلیں ۔مولانا بانعیم نے حفظ قرآن کے طلباءسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ مبارک میں قرآن مجید کو نازل فرمایا یوں اس ماہ کو قرآن کا ماہ بھی کہا جاتا ہے لہذا ہم پر فرض بنتا ہے کہ ہم اس ماہ مبارک میں کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کریں ۔اسے سننے کیلئے تراویح کا اہتمام کریں اور آخری دہے میں قیام لیل کا بھی اہتمام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قابل مبارکباد ہیں وہ بچے جو اللہ تعالیٰ کی اس مقدس کتاب کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیتے ہیں ۔انہوں نے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے حفاظ کو تیار کرنے میں جو محنت کررہے ہیں اس کا اجر قیامت میں تو ملے گا ہی اللہ تعالی ٰ اپنے فصل و کرم سے دنیا میں بھی آپ کو محترم اور مکرم بنائے رکھتا ہے ۔ مدرسہ عبداللہ بن عمر ؓ کے صدر مدرس مولانا یوسف نے اسکول کی کارکردگی پیش کی اور طلبا کو ہدایت کی کہ وہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عبادتوں کا اہتمام کریں اور سونے میں وقت برباد کرنے کے بجائے تلاوت کلام پاک سے اپنے قلب کو منور کریں ۔انہوںنے تمام اساتذہ اور طلباءکا شکریہ ادا کیا اور رمضان کی مبارکباد دی ۔ 
 

شیئر: