Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی فضائی ٹریفک مکمل بحالی کے قریب، 96 فیصد پر پہنچ گئی: آئی اے ٹی اے

یہ مثبت رجحان مختلف ریجنز میں دیکھا گیا جن میں ایشیا پیسفک ایئر لائنز سب سے آگے رہیں (فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے کہا ہے کہ ہوا بازی کی صنعت کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئی ہے اور مکمل بحالی کے قریب ہے۔ جولائی میں ایئر ٹریفک 95.6 فیصد رہی۔
آئی اے ٹی اے  کے مطابق جولائی 2023 میں ایئر ٹریفک میں پچھلے برس اسی مہینے کے مقابلے میں 26.2 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی میں اندرون ملک ٹریفک بھی بڑھی جس میں سالانہ بنیاد پر 21.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی 2019 کے مقابلے میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔
انٹرنیشنل ٹریفک سالانہ بنیاد پر 29.6 فیصد بڑھی جو جولائی 2019 کے مقابلے میں 88.7 فیصد زیادہ تھی۔ یہ مثبت رجحان مختلف علاقوں میں دیکھا گیا جن میں ایشیا پیسفک ایئر لائنز سب سے آگے رہیں۔ اس ریجن میں جولائی 2022 کے مقابلے میں ایئر ٹریفک میں 105.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ کپیسٹی میں 96.2 فیصد اور لوڈ فیکٹر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا جو اس وقت 84.5 فیصد ہے۔
مشرق وسطٰی کی ایئر لائنز نے بھی جولائی کی ایئر ٹریفک میں 22.6 فیصد اضافہ رپورٹ کیا۔ اس ریجن میں کپیسٹی 22.1 فیصد بڑھی اور اس کے نتیجے میں لوڈ فیکٹر 82.6 فیصد رہا۔
یورپ میں جولائی میں سالانہ بنیاد پر 13.8 فیصد اضافی ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کپیسٹی 13.6 فیصد اور لوڈ فیکٹر 87 فیصد تھا۔
شمالی امریکہ کی ایئر ٹریفک میں جولائی 2022 کے مقابلے میں 2023 میں 17.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ کپیسٹی 17.2 فیصد اور لوڈ فیکٹر باقی ریجنز کے مقابلے میں سے سے زیادہ 90.3 تھا۔
لاطینی امریکہ میں گذشتہ برس جولائی کے مقابلے میں ایئر ٹریفک 25.3 فیصد بڑھی، جبکہ کپیسٹی 21.2 فیصد اور لوڈ فیکٹر 89.1 رہا۔
افریقی ایئرلائنز نے جولائی میں سالانہ بنیاد پر 25.6 فیصد اضافہ رپورٹ کیا، تاہم کپیسٹی 27.4 فیصد اور لوٖڈ فیکٹر 73.9 فیصد تھا۔

شیئر: