Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان اور جی سی سی میں آزاد تجارت اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

خلیجی ممالک جاپان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی اور ان کے عمانی ہم منصب سید بدر البوسیدی کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے جی سی سی کے اجلاس میں آزاد تجارت اور مختلف سیاسی اور اقتصادی چیلنجوں پر بات چیت ہوئی ہے۔
عرب نیوز جاپان کے مطابق سید بدر البوسیدی نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ ’جی سی سی جاپان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘۔
جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی نے کہا کہ ’جی سی سی ممالک بین الاقوامی میدان بشمول سیاست اور اقتصادیات میں  میں تیزی سے اہمیت اختیار کر رہے ہیں۔ جاپان بھی جی سی سی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔
وزرا نے ’جاپان اور جی سی سی ایکشن پلان 2028-2024‘ کی تشکیل کا خیرمقدم کیا۔
جاپانی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ جی سی سی ممالک خام تیل کی عالمی منڈی کو مستحکم کرنے میں مدد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’ جاپان صنعتی تنوع اور ڈی کاربنائزیشن کے لیے خطے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے‘۔

آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا کہ ’ جی سی سی ممالک اور جاپان نے 2024 تک مکمل ہونے والے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے‘۔
جاپانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’ یہ ایک ہم کامیابی ہے اور امید ظاہر کی کہ اس کے بعد تعمیری بات چیت ہو گی‘۔
جی سی سی کے وزرا نے بین الاقوامی معیارات پر جاپان کے عزم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ، یوکرین اورمشرقی ایشیا کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ جاپان اس سلسلے میں مزید مدد فراہم کرے گا۔

شیئر: