Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب آئندہ ماہ یونیورسل پوسٹل یونین کانفرنس کی میزبانی کرے گا

دنیا بھر کے 192 ملکوں کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے (فوٹو: عرب نیوز)
 سعودی عرب آئندہ ماہ  یکم سے 5 اکتوبر کو ریاض شہر میں یونیورسل پوسٹل یونین کی چوتھی غیر معمولی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
یونیورسل پوسٹل یونین کے رہنما، وزرا، سینیئر حکام، عالمی کمپنیوں کے سربراہان اور دنیا بھر کے 192 ملکوں کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد پوسٹل سروس کے کاروبار کی ترقی اور مختلف شعبوں میں پائیداری کے معیارات قائم کرنے میں اس کے ترقیاتی کردار کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کے وزیر سعودی پوسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینئر صالح الجاسر نے کانفرنس کی سرپرستی کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر صالح الجاسر نے کہا کہ’ یونیورسل پوسٹل یونین کی چوتھی غیر معمولی کانفرنس کی میزبانی عالمی منظر نامے پرمملکت کے نمایاں مقام اور بین الاقوامی تنظیموں میں اس کے عظیم  وژ‎ن کی عکاسی کرتی ہے‘۔ 
’کانفرنس کا مقصد یونیورسل پوسٹل کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا ہے‘۔
علاوہ ازیں یونیورسل پوسٹل یونین کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ غیر معمولی کانفرنس یونیورسل پوسٹل یونین کے لیے ایک اہم مرحلہ ہے‘۔ 
واضح رہے سعودی عرب نے یونین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جنرل کمیٹی کے اجلاس کے دوران یونیورسل پوسٹل یونین کے رکن ممالک کے ووٹ حاصل کرنے کے بعد کانفرنس کی میزبانی کا حق حاصل کیا تھا۔
سعودی عرب یونیورسل پوسٹل یونین کے دو اداروں کا 2021 سے 2025 تک رکن منتخب ہوا ہے۔
۔یونیورسل پوسٹل یونین کے دو اداروں کی رکنیت  ملنے سے سعودی عرب ڈاک خدمات کے فروغ میں زیادہ موثر کردارادا کرے گا۔ 

شیئر: