Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تکبیر ملک کے تحفظ کے لئے عہد کا موقع ہے، حافظ ذاکر جذبی

جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں متعدد رہنماؤں کی شرکت
 
ریاض ( ذکاء اللہ محسن) ریاض میں جمعیت علماء  اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ذاکر جذبی نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی دفاع ناقابل تسخیر ہے لیکن دوسری جانب ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری ایٹمی قوت اور بہادر افواج سے خائف سامراجی ایجنٹ دہشت گردوں کی بھرپور پشت پناہی کر رہے ہیں۔سیاسی و عسکری قیادت کے پاس ان بیرونی ایجنسیوں کی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم یوم تکبیر کے موقع پر ایک بار پھر عہد کریں کے ہم اپنے ملک کی بقاء ، تحفظ اور سلامتی کی خاطر اسی جذبے سے کردار ادا کریں گے جس قومی اور ملی وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پاکستانی عوام نے مملکت خداداد پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔اجلاس مولاناہمایوں محسود کی صدارت میں منعقدہوا جس میں مجلس عاملہ کیاراکین سردارعبدالباسط مجاہد، مولانااسداللہ، حاجی صدیق، قاری گل نواب، رضامحمد ،قاری نصیر احمد، قاری عزیزا لرحمن ہزاروی، مولانا عتیق اور مولانا عبدالباسط کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

شیئر: