Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں جنوری سے جولائی تک 9.83 ملین سیاحوں کی آمد، انڈین سرفہرست

2022 کے دوران جنوری سے جولائی تک 8.1 ملین سیاح آئے تھے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نے  کہا ہے کہ سال رواں جنوری سے جولائی تک 9.83 ملین غیرملکی سیاح دبئی آئے جو گزشتہ سال اس عرصے کے دوران 21 فیصد زیادہ سیاح آئے ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق 2022 کے دوران جنوری سے جولائی تک 8.1 ملین سیاح آئے تھے۔ 
محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے’ اس سال جنوری سے جولائی کے دوران سب سے زیادہ سیاح انڈیا سے آئے۔ ان کی تعداد  1.4 ملین سے زیادہ ریکارڈ کی گئی‘۔
روس سے 6 لاکھ 73 ہزار، سعودی عرب سے 6 لاکھ 65 ہزار اوربرطانیہ 6 لاکھ 37 ہزار سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔ 
2023 کے ماہ جولائی کے آخر میں دبئی کے ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ  48 ہزار 700 تک پہنچ گئی ۔
گزشتہ سال جولائی کے آخر میں ہوٹلوں کی تعدا د 774 اور ان کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار تھی۔ 
جنوری سے جولائی تک تمام رہائشی مراکز میں ہوٹلوں کی اوسط مصروفیت 76 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 72 فیصد تھی۔ 

شیئر: