Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ سیکڑ کے ڈینٹل پروفیشن میں 35 فیصد سعودائزیشن کا اعلان

فیصلے پرعمل درآمد 10 مارچ 2024 سے کیا جائے گا ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت نے وزارت صحت کی شراکت سے پرائیویٹ سیکٹرمیں ڈینٹل پروفیشن میں 35 فیصد سعودائزیشن کا اعلان کیا ہے، اس پرعمل درآمد 10 مارچ 2024 سے ہوگا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ایک گائیڈ بک جاری کی ہے جس میں ان پیشوں میں سعودائزیشن کی تفصیلات دی ہیں جن کے بارے غیر ملکیوں کی جگہ سعودیوں کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
گائیڈ بک میں مختلف پیشوں میں سعودائزیشن کی شرح کا تعین بھی کیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کےلیے زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’وہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے فیصلے پر عمل درآمد کرائے گی۔ اس حوالے سے تمام اقدامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزارت صحت ڈینٹل کلینکس کی نگراں ہے‘۔ 
وزارت صحت نےکہا  کہ’ پرائیویٹ سیکٹر کے ڈینٹل کلینکس کو وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے اعانتی پروگراموں اور ترغیبات کا فائدہ ہوگا‘۔ 
’مختلف شعبوں میں سعودیوں کے تقرر پر افرادی قوت فنڈ (ہدف) کے ذریعے  مختلف سہولتیں مہیا کی جائیں گی‘۔ 

شیئر: