Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکمرانوں کا شیخ محمد بن عبد الوہاب سے نسب نہیں، آل الشیخ خاندان

ریاض: سعودی عرب میں آل الشیخ خاندان نے اعلامیہ جاری کہا ہے کہ ایک خلیجی ریاست کے حکمران خاندان کا شیخ محمد بن عبد الوہاب سے نسبت کا دعوی بے بنیاد ہے۔ ان کا اشارہ قطر کے حکمران خاندان کی طرف سے جس نے دعوی کیا ہے کہ ان کا سلسلہ نسب شیخ محمد بن عبد الوہاب سے ملتا ہے اور اس کی بنیاد پر اس نے دوحہ میں عظیم الشان مسجد تعمیر کی اور اس کا نام مسجد شیخ محمد بن عبد الوہاب رکھا ہے۔ آل الشیخ خاندان نے اعلامیہ میں سعودی عرب کے مفتی اعلی شیخ عبد العزیز آل الشیخ سمیت خاندان کے 200اکابرین نے دستخط کئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے مجدد دین شیخ محمد بن عبد الوہاب کے 4بیٹوں کی اولادیں ہیں جن سے آل الشیخ خاندان پھیلاہے۔ ان کے ایک بیٹے کا نام حسین بن محمد عبد الوہاب تھا جن کی اولاد آل حسین کہلاتی ہے۔ دوسرے بیٹے کا نام حسن بن عبد الوہاب ہے جن کی اولاد کو آل حسن کہا جاتاہے۔ تیسرا بیٹا علی بن محمد بن عبد الوہاب ہے جس کی ذریت آل علی جبکہ چوتھا بیٹا عبد اللہ تھا جس کی اولاد کو آل عبد اللہ کہا جاتا ہے۔ ان 4بیٹوں سے آل الشیخ خاندان پھیلاہے۔ آل الشیخ خاندان نے دوحہ میں قائم مسجد شیخ محمد بن عبد الوہاب کا نام بدلنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مسجد کے امام وخطیب کا شیخ محمد بن عبد الوہاب کے سلفی منہج سے کوئی تعلق نہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: