Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی نائب وزیرثقافت کا دورہ مملکت

ایران کے نائب وزیر نے دورہ ریاض پر خوشی کا اظہارکیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کے معاون وزیر ثقافت راکان الطوق سے ریاض میں ایران کے نائب وزیر ثقافت و سیاحت و روایتی مصنوعات ڈاکٹر علی دارابی نے ملاقات کی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایران کے نائب وزیر یونیسکو کے  ماتحت عالمی ورثہ کمیٹی کے 45 ویں توسیعی سیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے ہوئے ہیں۔ سیشن دس ستمبر سے  25 ستمبر تک جاری رہے گا۔ 
راکان الطوق نے ایران کے ڈاکٹر علی دارابی کے دورہ ریاض اور یہاں منعقد ہونے والے بین الاقوامی پروگرام میں شرکت پر ان کا خیر مقدم کیا۔ 
ایران کے نائب وزیر نے دورہ ریاض پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیسکو کے ماتحت عالمی ورثہ کمیٹی کے  45 ویں سیشن کے اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں ہورہے ہیں یہ خوش آئند امر ہیں۔ 
اس موقع پر سعودی عرب اور ایران کے عہدیداروں نے مختلف ثقافتی شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی تدابیر کا جائزہ لیا۔ 

شیئر: