Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے کی غلط رپوٹ، اعتراض کتنے دنوں میں ریکارڈ ہو سکتا ہے؟ 

حادثے کی رپورٹ میں غلطی پر10 دن کے اندر اعتراض دائر کیا جا سکتا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ  ٹریفک نے ٹریفک حادثات میں غلطی کے تناسب پر اعتراض کی مقررہ مدت سے آگاہ کر دیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ایکس (ٹوئٹر) پر بتایا کہ ٹریفک حادثے میں غلطی کے تناسب پر اعتراض 10 روز کے اندر دائر کیا جا سکتا ہے۔
حادثے کی تاریخ سے دس دن کے اندر اعتراض ریکارڈ کرایا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ ایسا کوئی عذر نہ ہو جس سے متعلقہ ادارہ مطمئن ہو رہا ہو۔ 
محکمہ ٹریفک سے دریافت کیا گیا تھا کہ ٹریفک حادثے میں غلطی کے تناسب پر اعتراض کس طرح ریکارڈ کرایا جائے۔ دریافت کرنے والے نے توجہ دلائی کہ ٹریفک حادثے میں پہلی بار فریق اول کو سو فیصد ذمہ دار قرار دیا گیا تھا البتہ اس نے اس حوالے سے اپنا اعتراض پیش کیا تھا جس کے بعد غلطی کا سو فیصد ذمہ دار مجھے قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے کیے جانے والے فیصلے پر اعتراض کس طرح اور کب تک ریکارڈ کرایا  جاسکتا ہے۔ 

شیئر: