Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں معروف شاہراہ گاڑی کھڑی کرکے بلاک کردی، دو افراد گرفتار

ملزمان کے خلاف آداب عامہ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی سے معروف شاہراہ بلاک کرنے پردو افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ملزمان میں ایک سعودی جبکہ دوسرا یمنی شہری ہے۔ 
ادارہ امن عامہ کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاونٹ پرجاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے شہر کی ایک معروف شاہراہ پراپنی گاڑی بلا کسی وجہ سے کھڑی کردی جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہے۔ 
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جس نے دونوں افراد کرحراست میں لے لیا جبکہ گاڑی کو پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔ 
ملزمان کے خلاف آداب عامہ کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ 

شیئر: