Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارے کا مالک تبدیل ہونے پر ملازمین کی قانونی حیثیت کیا  ہوگی؟ 

لیبر آفس میں ادارے کے نئے مالک کی فائل کھولی جائے گی (فائل فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اداروں کا مالک تبدیل ہونے کی صورت میں ملازمین کی قانونی حیثیت کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر(ایکس) پر بیان میں کہا کہ ’کسی بھی ادارے کی ملکیت اس کی سجل تجاری (رجسٹریشن) کے ساتھ کسی نئے شخص کے نام منتقل ہونے کی صورت میں لیبر آفس سے رجوع کیا جائے‘۔ 
’ادارے کے پہلے مالک کی فائل ’تحت الاجرا‘ (کاررائی زیر تکمیل)  سیکشن میں رکھی جائے گی پھر ادارے کے نئے مالک کی فائل کھولی جائے گی‘۔
’فائل کھلتے ہی ادارے کی زیر کفالت تمام  ملازمین خود کار طریقے سے ادارے کے نئے مالک کی  سربراہی میں آجائیں گے‘۔ 

شیئر: