Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

168 گھنٹے والی انسولین دھوکہ ہے

 جدہ ..... ذیابیطس کے مریضوں کے لئے 168گھنٹے تک تاثیر رکھنے والے انسولین انجکشن کی کوئی حقیقت نہیں۔ یہ محض دھوکے بازی اور جھوٹ ہے۔ یہ بات کنگ عبد العزیز یونیورسٹی میں ذیابیطس کے شعبے کے پروفیسر عبد المعین الآغا نے عکاظ اخبار سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انسولین کا انجکشن جو اس وقت مارکیٹ میں موجود ہے صرف 42گھنٹے تک کام کرتا ہے۔ انسولین کاایسا کوئی انجکشن نہیں جس کی تاثیر ایک ہفتہ تک رہتی ہے۔ سوشل میڈیا میں جس انجکشن کی تشہیر کی جارہی ہے وہ محض دھوکہ ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو چاہئے کہ ایسے دھوکے بازوں سے چکر میں پڑیں۔ طب کی دنیا میں جو جدید دوا دریافت ہوتی ہے اس کے متعلق وزارت صحت کو علم ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ تک تاثیر رکھنے والے انجکشن کی تشہیر دو سال پہلے بھی کی گئی تھی۔ 
 

شیئر: