Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور اقوام متحدہ کے آبادیاتی فنڈ میں تعاون کا معاہدہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مععاپدے پر دستخط کیے گئے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات اور اقوام متحدہ کا آبادیاتی فنڈ نے متعدد شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے تعاون کے پروگرام پر دستخط  مرکز کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے کیے۔
تقریب کا انعقاد نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔ 
معاہدے کے  تحت فریقین انسانیت نواز شعبے میں استعداد بڑھانے، اعدادوشمار، رپورٹوں، جائزوں، تحقیقی رپورٹوں، فیلڈ  تجربات کریں گے۔ 
فریقین ابلاغی امورمیں بھی ایک دوسرے سے تعاون کا سلسلہ بڑھائیں گے۔ 
علاوہ ازیں کمزور معاشروں میں  زچگی کے مسائل حل کرنے اور زچہ بچہ کی صحت کے حوالے سے تعاون کریں گے۔
مشترکہ شعبوں میں ماہرین  سے مدد لی جائے گی۔ ایسے تمام بین الاقوامی پروگرام جن میں اقوام متحدہ کا آبادیاتی فنڈ شریک ہوگا ان میں شاہ سلمان مرکز امدادی پروگراموں کے حوالے سے ابلاغی تعاون کرے گا۔ 
ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے انسانی بحرانوں کے یورپی یونین کے ادارے کے کمشنر سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے امدادی و انسانی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
یورپی یونین کے عہدیدار نے دنیا بھر میں انسانیت نواز پروگراموں اور ان کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کرنے پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات  کی کاوشوں کو سراہا۔ 

شیئر: