Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں گورنر راج لگایا جائے، فاروق عبداللہ

نئی دہلی۔۔۔۔ سابق وزیر اعلیٰ کشمیر فاروق عبداللہ نے کشمیر میں فوری طور پر گورنر راج لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پر قابو پانے کا یہ واحد راستہ ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ گورنر راج کی مخالفت کی ہے اور اس کی کبھی حمایت نہیں کی لیکن اب اس کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کشمیر کی صورتحال کا پر امن حل چاہتے ہیں۔ یہ نہیں بتا سکتا کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم سے کیا بات ہوئی تاہم یہ کہہ سکتا ہوں کہ انہیں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے اور وہ پرامن حل چاہتے ہیں۔

شیئر: