Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں انگور اور انار فیسٹول بدھ سے

فیسٹول میں دستی مصنوعات کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں طائف کے الحکیر پارک میں بدھ کو انگوراورانار فیسٹول کا آغاز ہورہا ہے۔
کمشنر شہزادہ سعود بن نھار آل سعود سرپرستی کریں گے۔ اس موقع پر متعدد رنگا رنگ پروگرام بھی ہوں گے۔ 
سبق ویب  کے مطابق طائف میں انگور اور انار فیسٹول لگانے کا مقصد موسمی پھلوں میں تنوع کی حوصلہ افزائی ہے۔
اس سے باغبانوں کو مدد ملے گی اور وہ اپنے باغات کی پیداوارعمدہ طریقے سے پہنچا سکیں گے۔ 
اس موقع پر ہنرمند خاندانوں کی دستی مصنوعات کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے جبکہ چار روز تک تھیٹر میں مختلف قسم کے پروگرام بھی ہوں گے۔ 
مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر ماجد الخلیف نے کہا کہ ’فیسسٹول کی  سرپرستی وزارت کرے گی‘۔ 
واضح رہے کہ طائف انجیر، چیری، انگور اور انار کی پیداوار کے لیے مشہور ہے جبکہ گلاب کے 700 سے زیادہ فارم موجود ہیں۔

شیئر: