Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

ملاقات میں مشترکہ مشاورتی اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے منگل کو ریاض میں جی سی سی کے صدر دفتر میں سعودی عرب میں یورپی یونین کے سفیر کرسٹوف فرناؤڈ سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات میں جی سی سی اور یورپی یونین کے درمیان مشترکہ مشاورتی اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا جو عمان میں نو اور دس اکتوبر کو ہونے والا ہے۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’جی سی سی ممالک اور یوری یونین ہمیشہ تعاون بڑھانے اور تعلقات کو فروغ دینے کےخواہاں رہے ہیں‘۔
ملاقات میں فریقین کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ  سٹریٹجک شراکت داری پر عملدرآمد میں پیش رفت اور مشترکہ ورک پروگرام 2027- 2022 پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: