Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ: نشے میں دُھت جوڑے کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

پوری ویڈیو میں فلائٹ اٹینڈنٹ اور جوڑا کئی منٹوں تک گرما گرم بحث میں مصروف رہتے ہیں (فوٹو: ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز)
امریکہ میں نشے میں دھت ایک جوڑے کو عملے نے جہاز میں سوار ہونے سے یہ کہہ کر روک دیا کہ ان کی وجہ سے جہاز کی سکیورٹی متاثر ہو سکتی ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کا ایک فلائٹ اٹینڈنٹ ایک جوڑے کو جہاز میں سوار ہونے سے روک رہا ہے۔
فلائٹ اٹینڈنٹ، جس کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے، ’ہوائی جہاز کی حفاظت سے سمجھوتہ کرنے‘ کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مسلسل جوڑے کو جانے کی ترغیب دیتا ہے۔
یہ ویڈیو ساڑھے تین منٹ سے زیادہ دورانیے کی ہے۔ پوری ویڈیو میں فلائٹ اٹینڈنٹ اور جوڑا کئی منٹوں تک گرما گرم بحث میں مصروف رہتے ہیں، جبکہ بہت سے دوسرے مسافر ہوائی جہاز میں داخل ہو رہے ہیں۔
ویڈیو میں فلائٹ اٹینڈنٹ مسافر سے یہ کہتے ہوئے نظر آرہا ہے کہ ’آپ کی آواز بلند ہے، آپ سب کی توجہ چاہتے ہیں، پورے عملے نے اسے دیکھا، اور ہم اس بات پر متفق ہیں کہ آپ یہاں نہیں آسکتے ہیں۔‘
جوڑے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، اور یہ بھی واضح نہیں ہوا کہ انہیں بعد میں کسی اور قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا یا نہیں۔
یہ واقعہ جون میں پیش آیا تھا اور اسے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ریڈاِٹ‘ پر پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو گئی۔

شیئر: