Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور کا نئی دہلی میں علمی و ادبی مقابلہ

وزارت اسلامی امور کی جانب سے مقابلے کا نام ’مھارۃ‘ رکھا گیا۔ (فوٹو: ایکس)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے نئی دہلی میں اسلامی علوم و ادب مقابلہ دوم کا اہتمام کیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقابلے کا انتظام وزارت کی جانب سے نئی دہلی میں سعودی سفارتخانے کے مذہبی اتاشی نے انڈیا کی اسلامی حکمت سوسائٹی اور اسلامی جامعہ کے تعاون سے کیا۔ 
وزارت اسلامی امور کی جانب سے مقابلے کا نام ’مھارۃ‘ رکھا گیا۔ 
مقابلے کے پروگرام میں سعودی عرب کے مذہبی اتاشی شیخ بدر بن ناصر العنزی، کیرلہ کے رکن اسمبلی کونھالی کٹی، کیرلہ میں اسلامی حکمہ سوسائٹی کے سربراہ اور الھند اسلامی یونیورسٹی کے صدر شیخ عبداللطیف المدنی اور جامعہ کے انچارج شیخ فیصل بن احمد اور کیرلہ کی ممتاز مسلم شخصیات شریک ہوئیں۔ 

شیئر: