Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النماص میں ٹماٹروں سے بھرے ٹرک پر بندروں کا حملہ

بندروں نے ٹرک سے ٹماٹر لاکر کھانا شروع کردیے۔ (فوٹو المرصد)
سعودی شہر النماص میں ٹرک کے الٹ جانے اور اس پر بندروں کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ٹرک میں ٹماٹر کے کریٹ لدے ہوئے تھے۔ (فوٹو المرصد)

المرصد اور مزمز ویب کے  مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مملکت کے جنوب میں واقع النماص میں عقبہ التوحید کے  قریب پہاڑی علاقے میں حادثے کے بعد ایک ٹرک الٹا ہوا ہے اور ٹرک میں ٹماٹر کے کریٹ لدے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک کے الٹے ہونے کے بعد علاقے میں موجود بندروں کی بڑی تعداد ٹرک سے ٹماٹر کے کریٹ اٹھا کر اس سے اپنا پیٹ بھرنے میں لگی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر بھوکے نظر آرہے ہیں اس لیے ٹماٹروں کے کریٹ اٹھا کر ٹرک سے باہر بھی لاکر کھانے میں مصروف ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: